صنف نازک کی تعلیم و تربیت کی اہمیت

DSC_0953

صاحبو‘عورت بیٹی دیکھنے کو تو ایک ذات ہے لیکن اس کے کئی روپ ہیں وہ کسی کی بیٹی ہے تو کسی کی بہن وہ کسی کی بیوی ہے تو کسی کی ماں کسی کی ہھوپی ہے تو کسی کی خالہ کسی کی چاچی ہے تو کسی کی تائی کسی کی دادی ہے تو کسی کی نانی اور اس جیسے کئی روپ ہیں اگر عورت بیٹی دیندار بنتی ہے تو ان تمام رشتہ داروں کی وہ بہتر سے بہتر تربیت و اصلاح کرسکتی ہے کیونکہ ہمیشہ اس کی ذمہ داری گھر کے اندر ہو تی ہے۔آج کے دور میں ماں باپ اپنی بیٹیوں کی اچھی سے اچھی پر ورش کرتے ہیں اور شادی کے نام پر بیٹی کو بہت سا سونا اور چاندی اور مہنگا جہیز کا انتظام کرتے ہیں شادی کے موقع پر ہمہ اقسام کے پکوان کرتے ہوئے بے دریغ لاکھوں روپئے خرچ کر رہے ہیں۔لیکن سسرال جو ہر عورت بیٹی کا زندگی بھر کا گھر ہے وہاں جانے کے بعد اس کو سسرال والوں سے کس طرح پیش آنا ہے اس تعلیم و تربیت کا کوئی انتظام ہے اور نہ کسی ماں باپ کو اس کی فکر ہے پھر نتیجہ دنیا جانتی ہے دو چار مہینو ں میں نوبت طلاق خلع تک پہنچتی ہے علاوہ اس کے دینی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہماری کئی بیٹیاں غیر قوم کے لڑکوں سے میل جول بڑھاکر اپنے پیارے مذہب اسلام کو چھوڑ کر کافر ہوتے ہوئے شادیاں رچا رہی ہے اور یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے محرمات و غیر محرمات کا فرق نہ کرنے اور پردہ کی غیر پابندی کی وجہ سے لڑکیوں کا گھر سے بھاگ جانا یا پھر شادی سے پہلے ناجائز تعلقات پیدا کرنا جیسے واقعات میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ایک ماں وہ تھی جس کی تربیت کی وجہ بیٹا سید الاولیاء سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؓ کے نام سے جانا جا تا ہے اس طریقہ سے دنیا میں پھیلے تقریباً بزرگان دین اپنی ماؤں کی تربیت کی وجہ دین اسلام کے سپوت کہلائے۔صاحبو! اب بھی وقت ہے کہ رب کائنات کی مرضی کے مطابق رحمت اللعالمین سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و اتباع میں صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنی لخت جگر کو دین دار بنا نے کی کوشش کریں۔اس خصوص میں ملا سلیم ایجو کیشنل اینڈ ویلفر ٹرسٹ (رجسٹرڈ نمبر113/2014)کے زیر اہتمام چلایا جانے والا لڑکیوں کا دینی مدرسہ معہد برکات العلوم عربیہ (ملحقہ جامعہ نظامیہ) کے انتظا میہ نے  2014 ء  سے ہماری عورت بیٹی کو ذمہ دار‘دیندار‘عالمہ و فاضلہ و حافظہ ء قرآن بنا نے کے لئے مدرسہ ہی میں دارالاقامہ (ہاسٹل) کے ساتھ تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔اسلامی و عربی یونیور سٹی جامعہ نظامیہ کے دینی نصاب کے مطابق تعلیم و تربیت کا اہتمام ہے۔

شعبہ جات

شعبہ جات

شعبہء عربی

جماعت صغیر تا پنجم و اعدادیہ و دبلوم فی اللغتہ العربیہ کی تعلیم جامہ نظامیہ کے نصاب کے مطابق دی جا تی ہے۔اس کے علاوہ ہندی‘ تلگو‘انگلش‘حساب‘سائنس‘سماجی علم کی تعلیم کے لئے…
مزید پڑھیں...

چالیس روزہ دینی گرمائی کلاسس

انگلش میڈیم اسکول و کالجس میں پڑھنے والی لڑکیوں اور گھریلو خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے چالیس روزہ دینی گرمائی کلاسس ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ سخت حفاظت میں منعقد…
مزید پڑھیں...

شعبہء تبلیغ وارشاد

حضرت بانی و مہتمم معہد کی راست نگرانی میں تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے اضلاع و دیہاتوں میں پہنچ کر وہاں کی خواتین و دختران ملت کو سواد اعظم اہل سنت و جماعت کے عقائد حقہ کی…
مزید پڑھیں...

شعبہء خیاطی و مہندی ڈیزائن

معہد میں زیر تعلیم لڑکیوں میں اکثریت یتیم و یسیر و نادار طالبات کی ہے اللہ کرے کہ امت کی ہر بیٹی کا مستقبل روشن ہو اور نصیبہ نیک ہو خدا نخواستہ زندگی میں کوئی مشکل درپیش ہوتو…
مزید پڑھیں...

شعبہء کمپیوٹر

تیز رفتار ترقی کے دور میں ہماری یہ آرزو ہے کہ امت کی بیٹیاں عالمہ و حافظہ ہونے کے با وجود دنیاوی تعلیم کسی سے پیچھے نہ رہے اسی لئے معہد میں شروع ہی سے کمپیوٹر کی تعلیم کا…
مزید پڑھیں...

شعبہء نصاب اہل خدمات شرعیہ

طالبات مدرسہ کے علاوہ ایسی لڑکیاں جو انگلش میڈیم اسکول و کالجس میں پڑھ رہی ہیں اور گھریلوخواتین کو معہد میں مقررہ نصاب کی باضابطہ تیاری کرواکر ملّا‘موء ذنی‘امامت‘خطابت‘قضاء ت…
مزید پڑھیں...