درد مندانہ اپیل
بانیء جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام عارف با اللہ عاشق رسول اللہ حافظ شاہ محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معہد برکات العلوم عربیہ کو للہیت‘توکل‘اخلاص کی بنیاد پر1435 ھ 2014 ء میں قائم کیا گیا معہد کو حیدرآباد (دکن) میں دختران ملت کے لئے دار الاقامہ (ہاسٹل) کے ساتھ اسلامی و عربی یونیور سٹی جامعہ نظامیہ کی پہلی اور واحد شاخ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جہاں تعلیم کے علاوہ امت کی بیٹیوں کے لئے بہترین قیام و طعام‘لباس‘علاج و معالجہ اور دیگر ضروریات زندگی کا با قاعدہ انتظام ہے تا کہ صنف نازک سہولت اور اطمینان کے ساتھ علم دین حاصل کریں۔معہد کے مختلف شعبہ جات میں (140)طالبات زیر تعلیم ہیں جس میں ہاسٹل کی طالبات کی تعداد (85) ہے اس وقت (15) معلمات تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان کے علاوہ (11) ملازمین کا عملہ ہے جو مختلف خدمات انجام دیتا ہے۔جملہ اخراجات‘ زکات‘صدقات‘عطیات‘چرم قربانی اور صاحبین خیر کے مخلصانہ تعاون سے تکمیل پاتے ہیں۔علم دین مذہب اسلام کی زندگی ہے اور معہد میں عالمہ و حافظہ بننے والی لڑکیوں میں بڑی تعداد یتیم و یسیرو بے سہارا کی ہے۔۔۔پس جو یتیم ہو اس کو مت دباؤاور جو مانگتا ہے اس کو مت جھڑکو (قرآن شریف)جو شخص یتیم کے سر پر محض اللہ عزوجل کے لئے ہاتھ پھیرے تو جتنے بالوں پر اس کا ہاتھ گزرا ہر بال کے بدلے میں اس کے لئے نیکیاں ہیں اور جو شخص یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے پر احسان کرے میں اور وہ جنت میں (دو انگلیوں کو ملاکر فرمایا) اس طرح ہوں گے(حدیث شریف مسند امام احمد)۔ یتیم کی کفالت کرنے سے مال و دولت میں اضافہ اور ترقی ہو تی ہے۔ آپ تمام حضرات سے درد مندانہ اپیل کی جا تی ہے کہ علم دین کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے اور کسی یتیم و یسیر و بے سہارا لڑکی کا سہارا بننے کے لئے کسی ایک طالبہ کی کفالت قبول فرمائیں اور زکات و صدقات و عطیات و چرم قربانی کے ذریعہ معہد کا تعاون فرماتے ہوئے دنیا میں بے حساب برکتیں اور آخرت میں بے انتہا ء ثواب حاصل کریں۔