اغراض و مقاصد
مرد بنا تو فرد بنا ‘ عورت بنی تو خاندان بنا
ہر انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہو تی ہے !
1 ) صنف نازک کو شرم و حیاء کاپیکر بنا نا
2 ) صنف نازک کوبا اخلاق بیٹی بنا نا
3 ) صنف نازک کو با کرداروفرماں بردار بیوی بنانا
4 ) صنف نازک کوبا صلاحیت و ذمہ دار ماں بنانا
5 ) صنف نازک کوامت کا مصلحہ بنانا
6 ) صنف نازک کو قرآن کی حافظہ بنانا
7 ) صنف نازک کودین کی عالمہ بنانا
8 ) صنف نازک کو قاریہ بنانا
9 ) صنف نازک کو نعت خواں بنانا
10 ) صنف نازک کودینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیمات سے بھی مزین کرنا
11 ) صنف نازک کواعلیٰ دینی تعلیم کے ساتھ اعلیٰ عصری تعلیم کے لئے مکمل رہبری کرنا
12 ) صنف نازک کوتعلیم کے ساتھ کمپیوٹر سکھانا
13 ) صنف نازک کو تعلیم کے ساتھ ٹیلرنگ سکھانا
14 ) صنف نازک کوتعلیم کے ساتھ مہندی ڈیزائن کی تربیت دینا
15 ) صنف نازک کو وقت و حالات کی مناسبت سے تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ کورسیس سکھانا
16 ) صنف نازک کواس کے وقت کے مطابق تعلیم دیکر پیروکار اسلام بنانا
17 ) گرمائی تعطیلات میں اسلامی کورسیس کے ذریعہ انگلش میڈیم طالبات کو بھی دین دار بنانا
18 ) تعلیمِ نسواں بذریعہ نسواں دینا(تاکہ تعلیماتِ اسلام بہ آسانی کما حقہ صنف نازک تک پہنچ سکیں)
19 ) تربیتِ نسواں بذریعہ نسواں دینا(تاکہ عصمت و عفت کے ماحول میں تربیت مکمل ہو)
20 )معہد میں سال تمام حسب موقع گھریلو خواتین و انگلش میڈیم طالبات کے لئے دینی و اصلاحی و تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرنا
21 )ملک بھر کے اضلاع و قریہ جات میں گھریلو خواتین و انگلش میڈیم طالبات کے لئے دینی و اصلاحی و تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرنا
22 )معہد کی فارغ طالبات و معلمات کے ذریعہ دنیا بھر میں معہد کی شاخوں سے صنف نازک کی تعلیم و تربیت کا جال بچھا دینا
اللہ جل مجدہ معہد کے تمام ارباب و معلمات وخدمت گذاران کو خوش دلی کے ساتھ اس کی اور اس کے رسول ﷺکی رضاکے لئے ان اغراض و مقاصد پر زندگی بھر خدمت کا موقع میسر فرمائے ! آمین