تیز رفتار ترقی کے دور میں ہماری یہ آرزو ہے کہ امت کی بیٹیاں عالمہ و حافظہ ہونے کے با وجود دنیاوی تعلیم کسی سے پیچھے نہ رہے اسی لئے معہد میں شروع ہی سے کمپیوٹر کی تعلیم کا بہترین نظم ہے۔
طالبات مدرسہ کے علاوہ ایسی لڑکیاں جو انگلش میڈیم اسکول و کالجس میں پڑھ رہی ہیں اور گھریلوخواتین کو معہد میں مقررہ نصاب کی باضابطہ تیاری کرواکر ملّا‘موء ذنی‘امامت‘خطابت‘قضاء ت کے امتحانات دلوائے جا تے ہیں۔کامیاب امید واروں کو معہد کے سالانہ جلسہ میں اسنادات عطا کئے جا تے ہے۔
تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل پر سخت نگرانی میں حفظ کر وایا جاتا ہے۔تکمیل حفظ اور امتحان میں کامیابی کے بعد جامعہ نظامیہ کی سند اور خلعت عطا کی جا تی ہے۔